ابنا: محمد حسن نامی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ قطب منجمد جنوبی، ایران کی ایرو اسپیس تحقیقات کے لئے نہایت مناسب مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق وہ ممالک، جو سمندر کے راستے براہ راست طریقے سے قطب منجمد جنوبی سے متصل ہوتے ہیں وہ اس خطے میں تحقیقاتی مرکز قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی ایسا ہی ایک ملک ہے۔ ایران کے سابق وزیر برائے مواصلات نے کہا کہ بعض ممالک، جیسے ترکی، امارات، اور پاکستان نے قطب منجمد جنوبی میں تحقیقاتی مراکز قائم کر رکھے ہیں اور سعودی عرب بھی یہاں پر ایسا مرکز قائم کرنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ محمد حسن نامی نے کہا کہ ستائيس ملکوں کو خلاء کے جيو پرت میں حق حاکمیت حاصل ہے اور ایران، ان پانچ ملکوں میں شامل ہے جو فضا میں راکٹ بھیجنے کی توانائي رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے چار شہروں سے خلا میں راکٹ بھیجے جاسکتے ہیں اور ایران، راکٹ لانچنگ، راکٹ ٹکنالوجی، سیٹیلائيٹ ٹکنالوجی نیز زمینی اسٹیشنوں کی ٹکنالوجی میں خود کفیل ہوچکا ہے۔
.......
/169